0

رسی پر چلنے، فرش پر دوڑنے اور ہوا میں اڑنے والا ڈرون روبوٹ


کیلیفورنیا: یہ روبوٹ دیکھنے میں تھوڑا مضحکہ خیز لگتا ہے کیونکہ یہ رسی پر چل کر کرتب دکھاتا ہے، زمین پر چلتا ہے، اسکیٹنگ کا اسے شوق ہے اور یہ ہوا میں بھی اڑسکتا ہے۔ اس کا نام لیونارڈو ہے جسے مختصرا لیو بھی کہا جاسکتا ہے۔لیونارڈو درحقیقت لیگز آن بورڈ ڈرون کا مخفف ہے۔ یہ ٹڈے کی طرح اچھل سکتا ہے اور اسکیٹنگ بھی کرسکتا ہے۔ کیلٹیک میں خود کار نظام اور ٹیکنالوجی کے تیارکردہ اس روبوٹ میں کئی طرح کے جوڑ ہیں جن سے وہ انسانوں کی طرح چلتا ہے اور پنکھڑیوں کی بدولت جست بھرتا اور اڑتا نظر آتا ہے۔ اس کی تفصلات سائنس روبوٹکس میں شائع ہوئی ہے۔روبوٹ کے تخلیق کار گروہ کے سربراہ سون جو چنگ کہتے ہیں کہ پرندے مختصر اڑان بھر کر ایک درخت سے دوسرے درخت تک جاتے ہیں۔ اس طرح بعض پرندے اس طرح اڑتے ہیں گویا کہ وہ جست بھر رہے ہیں جس سے ہم نے سبق سیکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں