0

فوج کیخلاف زبان استعمال کرنے والے منہ کے بل گریں گے، وزیر داخلہ


راولپنڈی: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج اور حساس اداروں کیخلاف زبان استعمال کرنے والے منہ کے بل گریں گے۔شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بڑے حساس اور پچیدہ وقت سے گزر رہا ہے ، ہمارا سیاست دان مغرب کی طرف دیکھ رہا ہے جبکہ سیاست مشرق کی طرف طلوع ہورہی ہے، یہ پگڑیاں اچھالنے کا نہیں بلکہ سنجیدہ سیاست کا وقت ہے، خدانخواستہ افغانستان میں کوئی بحران پیدا ہوا ہم تو بھی متاثر ہوں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ آج قومی سلامتی کا اجلاس ہے، ملک میں مہنگائی ہے، عمران خان کی قیادت میں مہنگائی پر قابو پائیں گے، فوج اور حساس اداروں کیخلاف زبان استعمال کرنے والے منہ کے بل گریں گے، آسمان کا تھوکا ان کے منہ پر آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں