0

مہنگی چینی کی درآمد؛ حکومت کو 13 ارب روپے کی اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی


لاہور: حکومت کو 2 لاکھ ٹن مہنگی چینی امپورٹ کرنے پر 13 ارب روپے سے زائد کی اضافی ادائیگیوں کا سامنا ہے۔7 ارب 60 کروڑ روپے چینی کی امپورٹ پرائس بڑھ جانے کے باعث ادا کرنے پڑ رہے ہیں جبکہ 28 روپے کلو کے حساب سے صارفین کو سبسڈی کی مد میں 5 ارب 60 کروڑ روپے دئِیے جائِیں گے ۔ کین کمشنر آفس کے مطابق حکومت کو کراچی پورٹ پر درآمدی چینی 114 روپے فی کلو میں پڑ رہی ہے اور حکومت یہ چینی ڈپٹی کمشنرز کے زیر نگرانی عام مارکیٹ، سہولت بازاروں اور اتوار بازاروں میں 90 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرے گی۔ اس مقصد کیلئے ڈیلرز کو درآمدی چینی 86 روپے کلو میں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں