0

پاکستان میں جنسی جرائم تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کم زور انسان انصاف اور طاقت ور این آر او چاہتا ہے، مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر چلیں گے تو ملک ترقی کریگا۔ میں جنہیں رول ماڈل سمجھتا تھا ان کی زندگی کو قریب سے دیکھا، ہمارے رول ماڈلز اور سیدھے راستے میں زمین آسمان کا فرق تھا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں عشرہ رحمت اللعالمین ۖ کی مرکزی تقریب سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عشرہ رحمت اللعالمین ۖ کی تقریبات کا آغاز کرکے فخر محسوس کررہا ہوں۔ نبی کریم ۖ ساری انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے، مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر چلیں گے تو ملک ترقی کریگا۔ جو معاشرہ حضرت محمدۖکے اصولوں پر عمل کرے گا وہ اوپر چلا جائے گا۔ تقریب میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں