0

ڈاکٹرعبدالقدیر کی نماز جنازہ اور تدفین؛ شیخ رشید خود نگرانی کرتے رہے


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ڈاکٹرعبدالقدیر کی نماز جنازہ اور تدفین کے تمام مراحل کی خود نگرانی کرتے رہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کی سب سے پہلے تصدیق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کی تھی۔ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں ہنگامی اجلاس بلایا، جس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبد القدیر عظیم سائنسدان تھے، پوری قوم رنجیدہ ہے کہ محسن پاکستان رخصت ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں