0

اسمارٹ فون پاوربینک اور طاقتور ٹارچ ایک ساتھ


نیویارک: روزمرہ زندگی میں ہمیں اسمارٹ فون چارج کرنے کی بار بار ضرورت پیش آتی ہے۔ اب اس ضمن میں ایک طاقتور ٹارچ بنائی گئی ہے جس کے اندر بہت طاقتور پاور بینک بھی موجود ہے۔اس میں موجود ایک ٹارچ سے ایک ٹچ میں روشنی بڑھائی جاسکتی ہے جو بڑھتے بڑھتے ایک ہزار لیومن تک جاپہنچتی ہے۔ اس ٹارچ کو اندھیرے میں سائیکل میں نصب کیا جاسکتا ہے یا پھر دیگر امور میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس میں لگا مقناطیسی پٹہ سائیکل کے ہینڈل سے چپک جاتا ہے۔ پھر ایف 100 ٹارچ کو آسانی سے جیب میں رکھا جاسکتا ہے۔خواتین اسے بیگ میں رکھ کر ہرجگہ لے جاسکتی ہیں، اس پر لگی ڈور سے اسے کہیں بھی لٹکایا جاسکتا ہے۔ مرد حضرات اسے اپنے بیلٹ میں اڑس سکتے ہیں یا جیب میں رکھ سکتے ہیں۔ پاوربینک کا چارجنگ نظام اسے فوری طور پر چارج کرتا ہے اور ٹارچ کو روشن کردیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں