0

بلوچستان کی سیاست کا نیا رخ؛ ناراض رکن ظہور بلیدی بی اے پی کے قائم مقام صدر مقرر


اسلام آباد: بلوچستان میں برسراقتدار سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کی کور کمیٹی نے ناراض رکن اسمبلی ظہور بلیدی کو پارٹی کا قائم مقام صدر مقرر کردیا ہے۔بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکریٹری جنرل منظور کاکڑ نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی کور کمیٹی نے باہمی مشاورت سے نائب صدر ظہور بلیدی کو قائم مقام صدر بنایا گیا ہے۔ظہور بلیدی نے وزیر اعلی بلوچستان سے اختلافات کے باعث بطور وزیر خزانہ وزارت سے استعفی دیا تھا جب کہ انہوں نے گزشتہ روز وزیراعلی جام کمال کے خلاف 14 ارکان کے ہمراہ تحریک عدم پر دستخط بھی کئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں