0

حکومت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پارلیمنٹ ہاس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی، جس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کرنے پر غور کیا گیا، اس حوالے سے بابر اعوان کی وزیراعظم عمران خان سے بھی مشاورت ہوئی۔بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اجلاس طلب کرنے سے متعلق سمری وزارت پارلیمانی امور نے صدر مملکت کو ارسال کر دی، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کر لئے گئے ہیں، سینیٹ کا اجلاس 14 اکتوبر بروز جمعرات شام 4 بجے ہو گا جب کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اسی روز 5 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ جن میں ملکی امور سے متعلق اہم قانون سازی کو مکمل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں