0

سندھ حکومت سے ایک ماہ میں بلدیاتی نظام سے متعلق قانون میں ترمیم کے نوٹی فکیشن طلب


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت سے ایک ماہ میں حلقہ بندی اور بلدیاتی نظام سے متعلق قانون میں ترمیم کے نوٹی فکیشن طلب کرلیے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے حکم نامے میں سندھ حکومت ایک ماہ میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے متعلق بھی تمام ترامیم کا نوٹی فکیشن اور حلقہ بندیوں کے لیے مطلوبہ ڈیٹا طلب کرلیا ہے۔الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ متعلقہ ڈیٹا اور بروقت ترمیم کرکے نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو مقدمہ دوبارہ سماعت کے لئے مقرر ہوگا، حکم پر عمل درآمد نہ ہو تو آئندہ سماعت پر چیف سیکرٹری سندھ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں