0

پاکپتن؛ بوسیدہ دیوار زمین بوس ہونے سے 3 کمسن بچیاں جاں بحق


پاکپتن: سکندر چوک کے قریب گھر کی بوسیدہ دیوار زمین بوس ہونے سے 3 کمسن بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔ پاکپتن کے علاقے سکندر چوک کے قریب گھر کی بوسیدہ دیوار زمین بوس ہو گئی اور ملبے تلے دب کر 3 کمسن بچیاں جاں بحق ہو گئیں، تینوں لاشیں ملبے تلے سے نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچیوں میں 3 سالہ فاطمہ، 6 سالہ مصباح اور 9 سالہ عائشہ شامل ہیں، 2 بچیاں آپس میں بہنیں اور ایک دوست تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں