0

ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر کوئی اختلاف نہیں، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے پاک فوج میں تبادلوں اور ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری سے متعلق کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس معاملے میں ہونے والی قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دیں، اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں