0

آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کے باعث روپے کی قدر میں گراوٹ کی، وزیر خزانہ


وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کی وجہ سے روپے کی قدر میں گراوٹ کی۔واشنگٹن میں امریکی ادارہ برائے امن میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ساٹھ کی دہائی میں پاکستان کی معیشت ایشیا کی چوتھی بڑی معیشت تھی، وقت کے ساتھ ہم نے معیشت کی سمت کھو دی۔ہم نے ملکی معیشت کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو ابتر حالت میں معیشت ورثے میں ملی، ہمارے قرضے غیر مستحکم سطح پر پہنچ گئے تھے، ہمیں معیشت کی سمت کو درست کرنے کیلئے مشکل اور غیر مقبول فیصلے کرنا پڑے، آئی ایم ایف سے رجوع کرنا پڑا اور کرنسی کی قدر میں گراوٹ کرنا پڑی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں