0

بھارت کی نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی کی مذمت کرتے ہیں، دفترخارجہ


اسلام آباد: حکومت نے بھارتی وزیر داخلہ کی پاکستان میں نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی کے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ خود فریبی پر مبنی بھارتی بیان سے ایک مرتبہ پھر اظہار ہوتا ہے کہ بی جے پی، آر ایس ایس پاکستان دشمنی کی بنیاد پر اپنے سیاسی و نظریاتی مفادات کی تکمیل کے لیے مل کر خطے میں کشیدگی بڑھا رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ایسے بیانات آڑ کے طور پر استعمال ہوتے ہیں تاکہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین و منظم خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹائی جائے اور بھارت کے اندر مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف ہونے والے مظالم کو چھپایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں