0

پروفیسرڈاکٹر محمد اقبال چوہدری المصطفی پرائز کے لیے نامزد


کراچی: بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری کو بائیو آرگینگ کیمسٹری کے شعبے میں گرانقدر خدامت کے اعتراف میں مسلم دنیا کے سب سے بڑے سائنس اور ٹیکنالوجی کے اعزاز مصطفی ۖ پرائز برائے2021 کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق پروفیسر اقبال چوہدری مصطفی ۖ پرائزکی تقریبِ تقسیمِ انعامات میں شرکت کے لیے 18اکتوبر کوایران روانہ ہوں گے، تقریب کا انعقاد 21اکتوبر کو تہران شہر کے وحدت ہال میں ہوگا۔ ترجمان کے مطابق مصطفی ۖ پرائز کو مسلم دنیا کا نوبل پرائز تصور کیا جاتا ہے جسے سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے2012 میں عالمی سطح پر سائنسی امتیاز کے طور قائم کیا گیا تھا جو دو سال میں ایک مرتبہ چار مختلف زمروں بشمول لائف اینڈ میڈیکل سائینسز اینڈ ٹیکنالوجی، نینو سائنس، نینو ٹیکنالوجی، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اور سائینس اور ٹیکنالوجی کے تمام شعبہ جات میں دیا جاتا ہے، اس سال یہ انعام پاکستان، ایران، بنگلہ دیش، لبنان اور مراکش کے ساینسدانوں کو متعلقہ شعبہ جات میں دیا جارہا ہے جس کے تحت ایک سائنسدان کو پانچ لاکھ ڈالر بطور انعام دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں