0

ڈاکٹرعبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور


قومی اسمبلی نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ملک کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان، رکن اسمبلی پرویز ملک و لیجنڈ اداکار عمر شریف کے ملک و قوم کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اجلاس کے آغاز میں اسپیکر قومی اسمبلی نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان، رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے وفات پر دکھ وافسوس ک اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان محسن پاکستان تھے، انہوں نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔اسد قیصر نے لیجند اداکار عمر شریف کے وفات پر بھی دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور تینوں شخصیات کے روح کی ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی۔ دعا رکن اسمبلی مولانا اکبر چترالی نے کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں