0

حکومت نے گھی کی قیمتوں میں 109روپے فی کلو تک کا اضافہ کردیا


اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں فی کلو 40 سے 109 روپے جبکہ 10 لیٹر کے کین پر 1090 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا نیا طوفان برپا کردیا گیا ہے، اور مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 40 سے 1090 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جب کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملنے والے ڈالڈا گھی کی فی کلو قیمت میں 109 روپے اور 10 لیٹر کین میں 1090 روپے کا ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈالڈا گھی کا 10 لیٹر کا کین 2500 روپے سے بڑھ کر 3590 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت میں 475 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت 2885 سے بڑھا کر 3360 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں