0

ملک بھر میں نئے گیس کنکشن پر پابندی لگا رہے ہیں، حماد اظہر


اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں نئے گیس کنکشن پر پابندی لگا رہے ہیں۔ وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتیہوئے وفاقی وزیرِ برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ حکومت اور عوام ماضی کے حکمرانوں کی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، ماضی میں بجلی کے مہنگے معاہدے کئے گئے، گردشی قرضوں کا بوجھ عوام اور حکومت برداشت کر رہے ہیں، بجلی گھروں کے کرایوں میں اضافہ ہو رہا ہے، ہم نے بجلی گھروں کا کرایہ دینا ہے۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ملک کے گردشی قرضوں کا بوجھ عوام اٹھا رہی ہے، یہ گردشی قرضے بجلی گھروں کی کپیسٹی پیمنٹس کی وجہ سے ہے، 2013 میں 185 ارب کیپسٹی پیمنٹس تھی جو اب 700، 800 ارب ہوچکی ہے،اور ان گردشی قرضوں میں مزید اضافہ ہوگا اور یہ 2030 تک 2500 سے 3000 تک چلے جائیں گے، 6 ہزار سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوتا جائے گا، اور مہنگی بجلی لگانے کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں