0

بارہ سنگھے کی گردن میں دو برس سے پھنسا ٹائر الگ کردیا گیا


کولاراڈو: اپنی زندگی کے غالب حصے میں گردن میں ٹائر پھنسنے کے بعد مجروح اور کمزور ہوجانے والے بے زبان بارہ سنگھا کی گردن ایک ایسے ٹائر سے چھڑائی گئی ہے جو خود چار کلوگرام سے کم نہ تھا۔محکمہ جنگلی حیات کے مطابق 600 پانڈ ( 270 کلوگرام) وزنی بارہ سنگھا پہلی مرتبہ جولائی 2019 میں کولاراڈو پارک میں دیکھا گیا تھا اور اس وقت ایک بھاری ٹائر اس کے گلے میں پڑا ہوا تھا۔جنگی حیات کے افسر اسکاٹ مرڈوخ نے بتایا کہ آبادی سے بہت دور اور گھنے جنگل میں رہائش کی وجہ سے ساڑھے چار سال عمر کے اس جانور تک ہماری رسائی نہ ہوسکی جبکہ اسے تلاش کرنے کی بہت کوششیں کی گئیں، چار مرتبہ اسے گھیرنے کے کوشش کی لیکن یہ فرار ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں