0

بعض لوگ حساس اداروں کو متنازع بنارہے ہیں، شیخ رشید


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بعض لوگ حساس اداروں کو متنازع بنارہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ کوئی حکمران نہیں چاہتا کہ ملک میں مہنگائی ہو، دنیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔ بعض لوگ حساس اداروں کو متنازع بنارہے ہیں، ملکی ماحول ٹھیک ہے اور ساری چیزیں طے ہوچکی ہیں، اگلے جمعے تک سارے مسئلے ٹھیک ہوجائیں گے، ہمارے بدخواہ ناکام ہوں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہیکہ عید میلادالنبی ۖ شایان شان اندازمیں منایا جائے، ڈی چوک پر جشن عید میلادالنبی ۖ منایا جائے گا، وزیراعظم کنونشن سینٹرمیں محفل میلادۖ سے خطاب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں