0

سراج الحق کا مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان


لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی اتوار سے پورے ملک میں مظاہروں کا آغاز کر رہی ہے، پورا ہفتہ تمام بڑے چھوٹے شہروں میں مظاہرے، ریلیاں ہوں گی۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ مسترد کرتے ہیں، بجلی کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ اضافہ کی مذمت کرتے ہیں، حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے مکمل سرنڈر کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں