0

سندھ نے مشترکہ مفادات کونسل کا ایک اور فیصلہ پارلیمنٹ میں چیلنج کردیا


کراچی: مشترکہ مفادات کونسل کا ایک اور فیصلہ پارلیمنٹ میں چیلنج ہوگیا، سندھ حکومت نے متبادل توانائی کی نئی پالیسی کے خلاف پارلیمنٹ کو ریفرنس ارسال کرتے ہوئے اجلاس بلا کر ووٹنگ کی درخواست کردی۔ آئین پاکستان کے آرٹیکل 154 کے تحت سندھ حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سی سی آئی کے فیصلے پر ووٹنگ کرائی جائے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اس حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کو بھی خط ارسال کیا ہے جس میں کہا ہے کہ متبادل توانائی سے متعلق نئی پالیسی صوبوں پر زبردستی نہیں تھوپی جاسکتی، ہائیڈل پاور کو متبادل توانائی پالیسی میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں