0

ورلڈکپ کیلیے شعیب ملک اور فخرزمان کی واپسی اچھا فیصلہ ہے، وسیم خان


سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں فخر زمان اور شعیب ملک کی واپسی اچھا فیصلہ ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے ویمن واک تھلون کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے شعیب ملک، فخر زمان کی واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وسیم خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں فخر زمان اور شعیب ملک کی واپسی اچھا فیصلہ ہے، پاکستان کی بیٹنگ لائن اور بالنگ لائن دونوں اب مضبوط ہیں، پاکستان ٹیم میں سب ہی فیورٹ ہیں اور ٹیم بہتر ہے، یقین ہے کہ یہ لڑکے شاندار پرفارمنس دینے میں کامیاب ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں