راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر فائرنگ کردی نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر فائرنگ کی جس کے باعث کرک کے رہائشی سپاہی 25 سالہ سیف اللہ شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔
