0

پی ڈی ایم کے مرے ہوئے مینڈکوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے، شیخ رشید


اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 15 اگست سے پی ڈی ایم کے مرے ہوئے مینڈکوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں، اور اب یہ ایک مرا ہوا سیاسی ہاتھی ہے، 15 اگست سے پی ڈی ایم کے مرے ہوئے مینڈکوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے، عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو اس قسم کی تھکی ہوئی اپوزیشن ملی، بلاول کو سیاسی طور پرسات خون معاف ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک لوٹنے والے منہ صاف کرکے پھر وکٹری کانشان بناتے ہیں، پاپڑ والے اور دہی بھلوں سے اربوں نکلتے ہیں، ٹی وی پر آنا کوئی کمال نہیں، جو کوئی چوک چوراہے میں حساس اداروں پر تنقید کرے گا اس کو بھگتنا ہوگا، مریم نواز اپنے لیے خود گڑھے کھود رہی ہیں، انہوں نے اگر کسی گڑھے میں گرنا ہے تو خدا خیر کرے، وہ جو اداروں کے خلاف بیانات دے رہی ہیں اپنے پاں پر کلہاڑی مار رہی ہیں، (ن) لیگ کی پچھلی حکومت جانے میں بھی مریم نواز کا کردار تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں