0

کوئٹہ سریاب روڈ پر دھماکے میں پولیس اہلکار شہید، متعدد افراد زخمی


کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکے میں پولیس اہلکار شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دھماکا ہوا، جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا پولیس ٹرک کے قریب ہوا ہے۔دھماکے اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایک پولیس اہلکار کے شہید ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے، زخمیوں میں 5 مزید پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا بلوچستان یونیورسٹی کے مرکزی دروازے کے قریب کھڑے پولیس کے ٹرک کے قریب ہوا، اور ہر طرف اندھیرا چھا گیا، جب کہ دھماکے اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز میلوں دور تک سنائی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں