0

حکومت نے صادق سنجرانی سمیت الیکشن کمیشن ارکان کی سیکیورٹی واپس لے لی


اسلام آباد: حکومت نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، سینیٹ سیکریڑی اور الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ کوسیکیورٹی سے متعلق تحفظات سے آگاہ کردیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کی سیکیورٹی واپس لے لی اور اب ان کی حفاظت پر پولیس کے دو اہلکار مامور ہیں۔ جب کہ الیکشن کمیشن کے رکن سندھ اور رکن بلوچستان کو فراہم کی گئی سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے۔سیکریٹری سینیٹ اور الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر سیکریٹری داخلہ سے رابطہ کیا ہے جس میں انہیں صادق سنجرانی اور اراکین الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں