0

وزیراعظم کی کم آمدنی والوں کیلئے پیٹرول پر سبسڈی دینے پر پلان بنانے کی ہدایت


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کم آمدنی والوں کے لئے پیٹرول پر سبسڈی دینے پر پلان بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماں کا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائے اعلی، گورنرز، وفاقی وزرا ، پی ٹی آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت نے شرکت کی، اجلاس میں اپوزیشن کی مہنگائی کے خلاف تحریک پر وزیراعظم نے تحریک انصاف کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں ملک میں مہنگائی کی کمی سے متعلق تجاویز پر مشاورت بھی کی گئی اور ڈینگی کی وبا سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات پربھی بات چیت ہوئی ۔ انتخابی اصلاحات کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کم آمدنی والوں کے لئے پیٹرول پر سبسڈی دینے پر پلان بنانے کی ہدایت کی جب کہ موٹر سائیکل، رکشہ اور عوامی سواری کو سبسڈی ریٹ پر پیٹرول دینے کا پلان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں