0

ہنگو میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی شہید


راولپنڈی: ہنگو کے علاقے تھل میں دہشت گردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 26 سالہ سپاہی وقاص شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ شب دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کردی۔ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر مثر جوابی کارروائی کی تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 26 سالہ نوجوان سپاہی وقاص شہید ہو گیا، شہید سپاہی وقاص کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں