0

جہلم اسکول میں محفلِ میلاد کے دوران دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 16 زخمی


جہلم: نجی اسکول میں محفل میلاد کے دوران دیوار اسٹیج پر گرنے کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔ جہلم کے علاقے کالا گجراں میں ایک نجی اسکول میں محفل میلاد کے دوران دیوار اسٹیج پر گر گئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے آکر 2 بچے جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 4 اسکول ٹیچرز بھی شامل ہیں۔ریسکیو کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے افراد کو نکالنے کے لئے آپریشن شروع کردیا گیا، تاہم اس دوران 2 بچے دم توڑ چکے تھے، ریسکیو رضاکاروں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے، اور ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جب کہ ریسکیو نے ملبہ ہٹاکر آپریشن مکمل کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں