0

فولادی چھری سے بھی تین گنا تیز دھار والی لکڑی تیار


میساچیوسٹس: یونیورسٹی آف میری لینڈ کے سائنسدانوں نے ایسی مضبوط لکڑی ایجاد کرلی ہے جو عام لکڑی کے مقابلے میں 23 گنا سخت ہے جبکہ اس سے بنائی گئی کیلیں اور چھریاں فولاد سے بھی تین گنا تیز دھار ہیں۔واضح رہے کہ لکڑی میں تقریبا 50 فیصد مقدار سیلولوز کہلانے والے مادے کی شامل ہوتی ہے جو اپنی خالص حالت میں کئی دھاتوں کے علاوہ سرامک سے بھی زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔البتہ لکڑی میں دوسرے مادے مثلا ہیمی سیلولوز اور لگنین وغیرہ بھی شامل ہوتے ہیں جو لکڑی کو نرم بنانے کے علاوہ کمزور بھی کرتے ہیں۔لکڑی کو مضبوط بنانے کی غرض سے میری لینڈ یونیورسٹی میں مکینیکل انجینئرنگ کے پروفیسر ٹینگ لی اور ان کے ساتھیوں نے دو مرحلوں پر مشتمل ایک طریقہ ایجاد کیا ہے جس کی تفصیلات آن لائن ریسرچ جرنل میٹر کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں