0

لاہورمیں کالعدم تنظیم اور پولیس میں تصادم، 2 اہلکار جاں بحق


لاہور : ایم اے کالج چوک پر پولیس کالعدم تنظیم کے کارکنان کے درمیان تصادم کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی اور دو اہلکار مظاہرین کی گاڑیوں کے تلے کچلے گئے۔ لاہور میں کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے اور اس دوران حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب ایم اے کالج کے مقام پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوگیا۔تصادم کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی جس کے دوران مظاہرین کی گاڑی تلے 2 پولیس اہلکار آکر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں نے فرض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔لاہور میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان اپنے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے لیے کا دھرنا جاری ہے جس کے دوران کئی مقامات پر مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تصادم بھی ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں