0

ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا، وفاقی ادارہ شماریات


اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی میں مزید 1.38 فیصد اضافہ ہو گیا جس کے نتیجے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 14.48 فیصد ہوگئی۔ سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 15.72 فیصد پر پہنچ گئی۔حالیہ ایک ہفتے میں 29 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر اوسط 27 روپے 56 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جس سے ٹماٹر کی اوسط قیمت 93 روپے77 پیسے فی کلو ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں