0

پی ڈی ایم کا کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک گیر احتجاج


لاہور: پی ڈی ایم کی جانب سے کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک بھر میں بے روز گاری و مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک گیراحتجاج ہوا، مختلف شہروں میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین اور کارکنان احتجاجی مظاہروں میں شریک ہوئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے پنجاب میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا ہے، اور ڈاکٹرز، لیبر اور تاجروں سمیت تمام تنظیموں اور ونگز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں