0

بھارت مسئلہ کشمیرعوامی امنگوں کے مطابق حل کردے تو ہمارا کوئی جھگڑا نہیں، وزیراعظم


ریاض: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کا معاملہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے تو ہمارا کوئی جھگڑا نہیں۔
سعودی عرب انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب کیباہمی تعلقات لازوال ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان ہمیشہ اپنے مخلص دوستوں کو یاد رکھتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کے استحکام کی وجہ عوامی تعلقات ہیں، سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانیکیلییپاکستان پرعزم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان ایشیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا، قومی ایئرلائن پی آئی اے اس وقت کی بہترین ایئر لائن تھی، پاکستان کی اکثریتی آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے، اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع ہیں، اور سعودی سرمایہ کاروں کیلیے پرکشش ملک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں