0

کالعدم ٹی ایل پی سے شدت پسند تنظیم کی طرح نمٹاجائیگا، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی بھی ریاست کوکمزورسمجھنیکی غلطی نہ کرے، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ طاقت کے زور پر کسی کو اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دیں گے،جس طرح دوسری دہشت گرد تنظیموں کا خاتمہ کیا ہے ان کا بھی کریں گے، کالعدم ٹی ایل پی بلیک میل کرنیکی جسارت نہ کرے۔ کالعدم تنظیم کے ساتھ سیاسی جماعت جیسابرتانہیں کریں گے، ہم نہیں چاہتیکہ لوگوں کاناحق خون بہے۔ یہ تنظیم مذہبی جماعت نہیں عسکریت پسند گروپ ہے اورکالعدم تنظیم سے شدت پسند تنظیم کی طرح نمٹاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں