0

جان محمد جمالی بلامقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئے


کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر ممبر جان محمد جمالی بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔اسپیکر کے لئے صرف جان محمد جمالی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ کاغذات نامزدگی پر نوابزادہ طارق مگسی نے تجویز کنندہ کی حیثیت سے دستخط کئے ۔گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے طلب کیا تھا، جس میں نئے اسپیکر کے لئے رائے شماری ہونی تھی، لیکن پھر سیکرٹری اسمبلی کا بیان سامنے آیا کہ اسپیکر کے انتخاب کیلئے اب رائے شماری نہیں ہوگی، جس کے نتیجے میں جان محمد جمالی رائے شماری کے بغیر ہی بلامقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئے۔ سیکرٹری اسمبلی کا کہنا ہیکہ میر جان محمد جمالی کی بطور اسپیکر کامیابی کا اعلان آج سہ پہر تین بجے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں