0

روشنی کی مدد سے گھٹنے کا درد دورکرنے والی لیزرپٹی


فلاڈیلفیا: پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں افراد ایسے ہیں جو گٹھیا کی وجہ سے گھٹنوں کے شدید میں مبتلا ہیں اور معمولاتِ زندگی انجام دینے سے قاصر ہیں۔ اب ایک چھوٹا آلہ خاص لیزر روشنی ڈال کر نہ صرف درد کو دور کرتا ہے بلکہ نسیجوں کی افزائش اور بدن کی قدرتی مرمت کو بھی بڑھاتا ہے۔نی پلس کے دونوں اطراف لیزر روشنی خارج کرنے والے دو آلات لگے ہیں جو مخصوص روشنی گھٹنوں کی گہرائی میں بھیجتے ہیں۔ یہ عمل لائٹ تھراپی کہلاتا ہے جس کا تکنیکی نام فوٹوماڈیولیشن بھی ہے۔ سائنسی تحقیق کے مطابق کئی امراض میں لائٹ تھراپی بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔اس میں اگلی نسل کی لیزر نصب ہے جو خون کی باریک نالیوں کی افزائش میں مدد دیتی ہے، اندرونی سوزش کم کرتی ہے اور جسم کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ ازخود اپنی مرمت کرکے خامی کو دور کرسکے

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں