0

وزیرِ اعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر یکم نومبر سے پاکستان میں پپٹرول کی قیمت 11 روپے 53 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے49 پیسے، مٹی کا تیل 6 روپے 29 پیسیاور لائیٹ ڈیزل 5 روپے72 پیسے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔وزیرِ اعظم نے عوامی ریلیف کے پیشِ نظر اوگرا اور وزارتِ خزانہ کی تجاویز مسترد کرتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے سے روک دیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں