0

ترک صدر اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی پر کانفرنس چھوڑ کر وطن لوٹ گئے


انقرہ: ترک صدر طیب اردوان اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کے فوری بعد موسمیاتی تبدیلی پر ہونے والی اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کو منسوخ کرکے وطن واپس چلے گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان جی 20 اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی اہلیہ سمیت اعلی حکام کے ہمراہ روم پہنچے تھے جہاں ترک صدر نے اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔تاہم دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات بے نتیجہ ثابت ہوئی۔ ایف 16 جنگی طیاروں کی فراہمی اور امریکی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کی دھمکی کے معاملات بھی تبادلہ خیال کیا گیا لیکن کوئی حل نہیں نکل سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں