0

سائبر حملے میں نیشنل بینک کا ڈیٹا چوری ہونے کے شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے


کراچی: ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ نیشنل بینک پر سائبر حملے کے دوران صارفین کا ڈیٹا ہیک ہونے کے شواہد نہیں ملے، کس ملک سے حملہ ہوا؟ اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عمران ریاض نے پیر کی سہ پہر اپنی ٹیم کے ہمراہ نیشنل بینک ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ اس دوران نیشنل بینک اور ایف آئی اے سائبر کرائم کے افسران کے مابین میٹنگ ہوئی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران ریاض کا کہنا تھا کہ نیشنل بینک کے سرور پر ہفتہ واری تعطیلات کے دوران حملہ ہوا، نیشنل بینک کی انٹرنل ٹیم کی جانب سے بروقت اقدامات کی وجہ سے ہیکرز اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں