0

اس پودے میں قدرتی اور طاقتور درد کش دوا موجود ہے


لندن: ماہرین نے برسوں سے طبی طور پر استعمال ہونے والے ایک مشہور پودے میں ایسے اجزا دریافت کئے ہیں جو اسے بہترین اور طاقتور پین کلر بناتے ہیں۔ یہاں تک کہ اس کی افادیت سوزش اور درد کم کرنے والی بہترین دوا آئبیوپروفِن جیسی ہی ہے۔میٹالیفی نامی یہ پودا ایک چھوٹے سے دورافتادہ ملک سامووا میں عام پایا جاتا ہے اور سینکڑوں برس سے روایتی علاج میں استعمال ہوتا رہا ہے۔ اس پودے کا حیاتیاتی نام سائکوٹریا انسیولیرم ہے جس کے پتے اب تک پیس کر استعمال کیا جاتا رہا تھا۔ اس سے جلد کے انفیکشن، سوجن، بخار اور درد دور کیا جاتا ہے۔سامووا کے ایک سائنسداں سیسیائی مولیمو ساماسونی نے اس پودے پر پی ایچ ڈی کیا ہے۔ انہوں ںے اپنے طویل مطالعے میں اس پر کئی انداز سے تحقیق کی ہے۔ اس میں سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ جسم سے اضافی فولاد نکال باہر کرتا ہے۔ جب اس کے اجزا زندہ خلیات پر ڈالے گئے تو اس سے امنیاتی خلیات مضبوط ہوتے ہیں اور سائٹوکائن نامی مددگار کیمیکل کا افراز بڑھ جاتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں