0

اپنی صفوں کو دراندازوں سے صاف کریں، امیر طالبان کی سینیئر کمانڈرز کو ہدایت


کابل: طالبان کے امیر ملا ہبت اللہ اخوندزادہ نے اپنے ایک تحریری بیان میں سینیئر کمانڈرز کو خبردار کیا ہے کہ تحریک کو دراندازوں سے خطرہ درپیش ہے اس لیے تنظیم کو ایسے لوگوں سے پاک کیا جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے روحانی پیشوا اور سپریم کمانڈر ملا ہبت اللہ نے ایک تحریری پیغام جاری کیا ہے جس میں انھوں نے تحریک کے سینیئر کمانڈرز کو خبردار کیا ہے کہ تنظیم کو دراندازوں سے خطرہ ہے۔امیر طالبان نے سینیئر کمانڈرز کو چوکنا رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی صفوں میں موجود حکومت مخالف کام کرنے والوں کو شناخت کرکے اپنی صفوں کو صاف کریں اور بہت احتیاط برتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں