0

دنیا میں سب سے سستا پیٹرول پاکستان میں ہے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں سب سے سستا پیٹرول پاکستان میں ہے، جب کہ چینی کی قیمتیں سندھ میں شوگر ملز بند ہونے کی وجہ سے بڑھیں۔اٹک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 30سالوں میں یہ 2 خاندان امیر ہو گئے ملک پیچھے چلا گیا، پچھلے 30سال میں بنگلہ دیش ہم سے آگے نکل گیا، ان 2 خاندانوں نے ملک کو معاشی طور پر بیحد کمزور کردیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا مسئلہ پوری دنیامیں ہے، دنیا میں سب سے زیادہ سستا پیٹرول پاکستان میں ہے، سندھ میں شوگر ملز بند ہونے کی وجہ سے چینی کی قیمتیں بڑھ گئیں، پتا چلا ہے کہ شوگر ملز مالکان نے مختلف معاملات پر جولائی سے اسٹے آرڈر لے رکھے ہیں، سندھ میں چلنے والی 3 شوگر ملز کو بند کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں