0

زلزلے درختوں کی افزائش میں اضافہ کرتے ہیں


لائپزگ، جرمنی: زلزلوں سے غیرمعمولی تباہی ہوتی ہے لیکن اب ایک فائدہ یہ سامنے آیا ہے کہ ان کی بدولت درختوں کی بڑھوتری میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق یہ ایک حیرت انگیز بات ہے لیکن زلزلوں کی شدت خود زیرِ زمین پانی اور ان میں موجود مفید غذائی اجزا و نمکیات کو الٹ پلٹ کرکے رکھ دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ زلزلے کے آفٹرشاکس بھی درختوں کو پانی کی فراہمی یقینی بناسکتے ہیں۔لیکن یہ ایک ابتدائی مفروضہ ہے اور سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب شجری تاریخ نگاری یا ڈینڈروکرونالوجیکل سے زلزلوں کے وقت میں درختوں کی افزائش کا اچھا جائزہ لیا جاسکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں