0

نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دیدی


شارجہ: نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دیدی ہے۔دبئی میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، آج گروپ 2 کے شارجہ میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دیدی ہے۔میچ شروع ہوا تو نمیبیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس کے جواب میں کیویز نے مقررہ 20 اوورز 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشان نے 35 اور گلین فلپس نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان کین ولیمسن نے 28 رنز بنائے تاہم اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے، مارٹن گپٹل نے 18 جب کہ مچل نے 19 رنز بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں