0

پیٹرول کے بعد اب بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ


اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومتی درخواست پر بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔نیپرا کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق بجلی کی بنیادی قیمتوں میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کر دیا گیا جبکہ کمرشل و صنعتی صارفین کے لیے 1 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے سے بجلی کے یونٹ کی قیمت 24 روپے 33 پیسے تک ہوگئی۔300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 13 روپے 83 پیسے فی یونٹ ہوگئی جبکہ400 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 21 روپے 23 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے۔ 700 اور زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے یونٹ قیمت 24 روپے 33 پیسے مقرر کی گئی۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں