0

ڈسکہ الیکشن میں پولنگ عملہ غائب ہونے کی انکوائری رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات


اسلام آباد: این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب میں پولنگ عملہ کے غائب ہونے کی تہلکہ خیز انکوائری رپورٹ سامنے آگئی۔انکوائری کمیٹی نے دھاندلی کا ذمہ دار الیکشن کمیشن افسران ڈی آر او عابد حسین اور آر او اطہر عباسی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر کی نااہلی کے باعث ڈسکہ الیکشن سبوتاژ ہوا۔رپورٹ میں نا اہل ڈی آر او اور آر او کو آئندہ کوئی انتظامی پوسٹ نہ دینے اور انتخابی ڈیوٹی سے دور رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ریٹرننگ افسران میں بروقت فیصلہ کرنے کا فقدان نظر آیا، پولنگ کے روز ہونے والے واقعات سے پولیس اور انتظامیہ آگاہ تھی لیکن ان کی روک تھام کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نطر نہیں آئے، پولیس نے اپنی ذمہ داریاں پوری طرح ادا کرنے میں کوتاہی کی، الیکشن ڈیوٹی پر مامور محکمہ تعلیم کے ملازمین بھی واقعات میں ملوث نکلے، سی ای او ایجوکیشن سیالکوٹ مقبول احمد شاکر بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے، انہوں نے نااہلی اور جانبداری کا مظاہرہ کیا، ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں