0

کراچی سے چینی کے ٹرک کے پی کے روانہ، قیمت 90 روپے تک آنے کا امکان


پشاور: صوبے کے عوام کے لیے خبر سامنے آئی ہے کہ کراچی سے چینی کے متعدد ٹرک خیبر پختون خوا روانہ ہوگئے جس کے بعد ایک سے دو دن میں چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے سے کم ہوکر 90 روپے تک آںے کا امکان ہے۔اس حوالے سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں چینی کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ صوبائی وزرا اور انتظامی سیکریٹریز نے شرکت کی۔اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ 10 ہزار میٹرک ٹن درآمدی چینی کی پہلی کھیپ کل تک خیبر پختونخوا میں پہنچ جائے گی۔ کراچی پورٹ سے چینی لے کر بہت سے ٹرک خیبر پختونخوا روانہ ہو گئے ہیں، ایک آدھ دن میں فی کلو چینی کی قیمت 135 روپے سے 90 روپے تک گر جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں