0

وزیراعظم کا چینی کا تمام ذخیرہ مارکیٹ میں لانے کا حکم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں چینی کا تمام ذخیرہ مارکیٹ میں فروخت کے لیے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعظم کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کا اجلاس ہوا جس میں شرکا کو چینی کے ذخیرے اور قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس میں وفاقی وزرا حماد اظہر، فواد چوہدری، مخدوم خسرو بختیار، سید فخر امام، ڈاکٹر فروغ نسیم، مشیر خزانہ شوکت ترین، مشیر داخلہ مرزا شہزاد اکبر، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور چیرمین ایف بی آر شریک تھے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ اس وقت ملک میں وافر مقدار میں چینی موجود ہے مگر سندھ میں شوگر ملوں کی بندش کے فیصلے سے قیمتیں بڑھی ہیں۔ سندھ نے گندم بحران میں بھی وفاق اورباقی صوبوں کے فیصلوں سے اختلاف کیا جس کی وجہ سے ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں