0

پانی پینے کا مگ جو ایئرکنڈیشنر بھی ہے


لندن: اس وقت ایک چھوٹی اور دلچسپ ایجاد کراڈ فنڈنگ سے گزررہی ہے۔ یہ مشروب پینے والا ایک مگ ہے جس میں ایک بیٹری نصب ہے جو اسے دستی ایئرکنڈیشنر بھی بناتی ہے۔اسے اے سی مگ کا نام دیا گیا ہے جس میں کء چینل سے سردہوا باہر خارج ہوتی ہے اور اطراف کیماحول کی گرمی سات درجے سینٹی گریڈ تک کم کرسکتی ہے۔ ا کے اندر اسٹین لیس اسٹیل نگا ہے جو ہوا کو سرد رکھتے ہوئے باہر پھینکنے میں مدد دیتا ہے۔بٹن دبانے کے چند سیکنڈ بعد ہی اس سے ٹھنڈی ہوا خارج ہونے لگتی ہے جو فوری طور پر ٹھنڈک کا احساس دلاتی ہیں۔ ہوا پھینکنے کی جھری 15 درجے پر خمیدہ ہے جو مقررہ جگہ پر ہوا ڈالتی ہیں۔ اس لیے مگ کو ہاتھ میں لینے کی ضرورت نہیں بلکہ اسے میز پر رکھ کر چہرے کی جانب ہوا کا رخ کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں